بشریٰ انصاری کا حالیہ دور کے ڈراموں بارے ناپسندیدگی کا اظہار
لاہور: (پاکستان ٹوڈے) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آج کے دور کے ڈراموں سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا۔
اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ڈراموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ماضی اور حال کے ڈراموں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔
ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے ماضی کے ڈراموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ڈراموں کا اچھا دور تھا، ڈراموں کے نام بہت اہمیت کے حامل ہوتے تھے، بہت سوچ سمجھ کر اور ڈرامے کی کہانی کی مناسبت سے نام رکھے جاتے تھے جن کا بہت اثر ہوتا تھا۔
بشریٰ انصاری نے کہ آج کے دور میں ڈراموں کے بہت نام بہت ہی عجیب ہوتے ہیں، کل موہی، بدنصیب، مجھے طلاق دے دو جیسے عجیب و غریب نام ہوتے ہیں لیکن پہلے وقتوں میں ڈراموں کا نام رکھتے ہوئے بہت خیال رکھا جاتا تھا۔
اداکارہ صرحااصغرکےہاں بیٹی کی پیدائش
جنوری 22, 2025چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل
جنوری 21, 2025کبریٰ خان کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ نےبتادیا
جنوری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئن ٹرافی2025:بھارت نےلال جھنڈی دکھادی
جولائی 15, 2024 -
پی سی بی نےفخر، امام اور نوازکوسینٹرل کنٹریکٹ سےآؤٹ کردیا
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔