ثمرخان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں

پاکستان کی خاتون ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے فیل راؤن پولر چیلنج مکمل کر لیا۔
یہ 300 کلومیٹر طویل ڈاگ سلائیڈ مہم شدید سرد موسم میں مکمل کی گئی، جس کا آغاز سوئیڈن سے ہوا جبکہ اختتام ناروے میں ہوا۔
اس کامیابی کے ساتھ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔
ثمر خان نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ وہ یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکتیں، ان سب کے لیے ان کی کامیابی ایک جواب ہے۔
انہوں نے اپنی اس کامیابی کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران انہیں سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔















