جنوبی کوریا:صدارتی انتخابات میں لبرل امیدوار لی جے میونگ کامیاب قرار

0
6

جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں لبرل امیدوار لی جے میونگ نے کامیابی حاصل کرلی۔
لی جے میونگ نے 3 جون کو ہونے والے اسنیپ الیکشن میں تقریباً 51.7 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف، قدامت پسند امیدوار کم مون سو نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ مخالف صدارتی امیدوار کم مون سونے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کردی ۔
نومنتخب صدر جے میونگ نے بھی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ نو منتخب صدر نے شکرانے کا خطاب بلٹ پروف شیشے کے بنے کیبن سے کیا کیونکہ سیکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے انہوں نے الیکشن کے دوران بلٹ پروف جیکٹ کا بھی استعمال کیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی نتائج کا سلسلہ جاری ہے ۔اب تک کے نتائج کے مطابق لی جے میونگ صدر منتخب ہوچکے ہے اور مخالف امیدوار کی جانب سے مبارک باد بھی پیش کردی گئی ہے ۔

Leave a reply