جوڈیشل کمیشن اجلاس:چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری میں بڑی تبدیلی

0
6

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری میں بڑی تبدیلی پر اتفاق ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا، جس میں آئین کے آرٹیکل175 کی سب کلاز4 کے تحت2010 میں جوڈیشل کمیشن کے رولزبنائے گئے۔
اعلامیے کے مطابق مسلسل مطالبہ کیاجارہاتھاکہ جوڈیشل کمیشن کےرولزکادوبارہ جائزہ لیا جانا چاہیے ،مطالبےکومدنظررکھتےہوئےچیف جسٹس  قاضی  فائز عیسیٰ  نے 8 دسمبر 2023 کو دو ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جس میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظوراحمد شامل تھے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں ہائیکورٹس کے سینئر ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بارکونسل اورصوبائی بارکونسلز کے نمائندے شامل تھے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیٹی نے رولزمیں ترمیم کا ڈرافٹ جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا اور ارکان کی رائے لی۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے کمیٹی کے رولز ڈرافٹ مسودے پر تجاویز اتفاق رائے سے منظورکرلیں، اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے مختلف کیٹیگریز پر تجاویز لی گئیں، منظور شدہ تجاویز پر متفقہ مسودہ چیف جسٹس اور سینئر پیونی جج اگلے اجلاس میں پیش کریں گے اور آئندہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے قواعد میں تبدیلی کے حوالے سے تجاویزکا متفقہ مسودہ پیش کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 28 ستمبر کو صبح 10 بجے ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے سینیارٹی ختم کرنے پر اتفاق ہواورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کےلئے3 نام بھیجے جائیں گے جن میں سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کا تقررکیا جائے گا۔

Leave a reply