جوڈیشل کمیشن نےجسٹس باقرنجفی کانام سپریم کورٹ کےجج کیلئے منظورکرلیا

جوڈیشل کمیشن نےکثرت رائےسےجسٹس باقرنجفی کوبطورسپریم کورٹ کاجج تعینات کرنےکی منظوری دےدی۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس تقریباًڈھائی گھنٹےتک جاری رہا،جس میں تین نکاتی ایجنڈےپرغورکیاگیا۔اجلاس میں جسٹس باقرنجفی کوسپریم کورٹ لانےکی منظوری دی گئی۔جسٹس علی باقرنجفی کی بطورجج سپریم کورٹ تقرری کثرت رائےسےہوئی،10ممبران نے تعیناتی کےحق میں ووٹ دیاجبکہ 3ممبران نےمخالفت میں ووٹ دیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ جسٹس شجاعت اورجسٹس باقرنجفی کیخلاف سابقہ آبزوریشنز حذف کردی گئیں،اجلاس میں 2کی جگہ ایک ہی جج کوسپریم کورٹ لانےکی منظوری دی گئی۔
ذرائع نےبتایاکہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کےنئےممبران کےتقررکافیصلہ کیا،جسٹس ریٹائرڈمقبول باقرکوسندھ سےممبرجوڈیشل کمیشن تعینات کردیاگیا،بلوچستان ہائیکورٹ سےجسٹس ریٹائرڈنذیرلانگوجوڈیشل کمیشن کےممبرتعینات ہوئے،اسلام آبادہائیکورٹ سےجسٹس ریٹائرڈشوکت عزیز صدیقی کمیشن کےرکن ہوں گے،پشاورہائیکورٹ سےجسٹس ریٹائرڈشاکراللہ جان کو ممبرجوڈیشل کمیشن تعینات کردیاگیا،بیرسٹرگوہراورعلی ظفرنےبھی جسٹس مقبول باقرکوووٹ دیا۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر اصفہان پر فضائی حملہ
اپریل 19, 2024 -
سٹاک ایکسچینج انڈیکس 1لاکھ 4ہزارسےعبورکرگیا
دسمبر 3, 2024 -
عدالت کی کمرشل صارفین پرواٹرمیٹرٹیرف بڑھانےکی ہدایت
جنوری 24, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔