خیبرپختونخوا:موسلادھاربارش،چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

0
9

خیبرپختونخوامیں موسلادھاربارش اورشدیدآندھی کےباعث خستہ حال گھرکی چھت گرنےسےایک ہی خاندان کے5افرادجاں بحق ہوگئے۔
چارسدہ میں طوفانی بارش اورآندھی کےباعث ایک گھرکی چھت گرنےسےایک ہی خاندان کے5افرادملبےتلےدب گئے،جبکہ محلےداروں نےامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کونکال کرقریبی ہسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق افرادمیں میاں ،بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
دوسری جانب پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چترال ،دیر،سوات ، شانگلہ، ملا کنڈ، بونیر، مانسہرہ، میدانی علاقوں چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، باجوڑ، خیبر، اور کرک کے اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Leave a reply