’دھرندھر 2‘کی دھوم:پہلے ہی دن تمام ریکارڈ توڑ دیے

0
3

بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر 2‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
ادتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھرندھر: دی ریونچ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن بھارت میں شاندار کاروبار کرتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا، حالانکہ اس کی ریلیز کسی عام تعطیل کے بجائے ایک ورکنگ ڈے پر ہوئی۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے پہلے دن تقریباً 102.55 کروڑ روپے کمائے، جبکہ ایک دن قبل ہونے والے پیڈ پریویوز (تقریباً 43 کروڑ روپے) کو شامل کیا جائے تو مجموعی اوپننگ 146 کروڑ روپے سے بھی بڑھ جاتی ہے۔
یہ کارکردگی ہندی سنیما کی تاریخ میں ایک نئی مثال بن گئی ہے، جس نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے 64.50 کروڑ روپے کے اوپننگ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بنگلور میں فلم نے غیر معمولی بزنس کیا اور پہلے ہی دن تقریباً 15 کروڑ روپے کما لیے۔ تقریباً 4 گھنٹے طویل ہونے کے باوجود فلم ملک بھر میں 21 ہزار سے زائد شوز کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔کئی سینما گھروں میں فلم کو خصوصی اسکریننگ کے تحت دکھایا جا رہا ہے، جبکہ ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود شائقین کی دلچسپی برقرار ہے۔
اداکار رنویر سنگھ کی اس فلم نے باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
ہفتہ (عید) کی بڑی چھٹی کے پیش نظر توقع کی جا رہی ہے کہ فلم مزید ریکارڈ قائم کرے گی، اور اندازوں کے مطابق اپنے ایکسٹینڈڈ ویک اینڈ میں اس کی کمائی 325 کروڑ روپے سے بڑھ کر 350 سے 375 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔

Leave a reply