
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم انڈسٹری میں ایک بارپھرسےواپسی کی تیاریاں ،فلم ’’مردانی3‘‘کب ریلیزہوگی؟تاریخ سامنےآگئی۔
رانی مکھرجی سنسنی سے بھرپور، خطرناک اور ایکشن تھرلر سےبھرپورفلم ’’مردانی 3‘‘میں ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مرادنی 3‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جوکہ 27 فروری 2026 کو ہولی کے تہوارکےموقع پر ریلیز کی جائے گی۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پریش راج فلمز نےفلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’شمار شروع ہو چکا ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔
رانی مکھرجی کے مطابق مردانی 3 ایک سنسنی سے بھرپور، خطرناک اور ایکشن تھرلر فلم ہے۔ ہم اپریل 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ اس کردار کو نبھانا میرے لیے ان تمام بے آواز اور بہادر پولیس اہلکاروں کے لیے خراج تحسین ہے جو ہماری حفاظت کے لیے روزانہ جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔
یادرہےکہ مردانی سیریزکی پہلی فلم 2014میں ریلیزہوئی تھی جبکہ 2019میں مردانی 2ریلیزہوئی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسرائیل نےفلسطین میں دہشتگردی کابازارگرم کررکھاہے،صدرزرداری
ستمبر 21, 2024 -
سپرہٹ سیریز’’مرزاپور3‘‘نےدھوم مچادی
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔