
جسٹس منصورعلی شاہ نےفیصلےمیں کہاکہ ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس نےجان بوجھ کرتوہین عدالت نہیں کی۔
سپریم کورٹ نےایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ دیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔ عدالت نے ان کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔
مزید برآں عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی کو جوڈیشل آرڈر نظر انداز کرنے پر تنقید کی اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کاررروائی کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دیا۔ چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی کہ اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔
عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ جوڈیشل آرڈر کو انتظامی آرڈر کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا اور ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ اس کے علاوہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ جوڈیشل آرڈر کے بعد کیس واپس لے سکے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں عدلیہ کے مختلف کمیٹیوں کے کردار اور اختیارات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عدالت نےعلیمہ خان کوبیرون ملک جانےکی اجازت دیدی
مئی 13, 2025 -
جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ
ستمبر 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔