سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 11 جولائی کو سنائی جانے والی سزا ستمبر تک مؤخر کر دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نیویارک کے ایک جج نے سابق صدر کو ’ہش منی کیس‘ میں سنائی جانے والی سزا کو ستمبر تک مؤخر کر دیا ہے۔ جسٹس جوآن مرچان نے فیصلے میں لکھا کہ وہ یہ کیس 6 ستمبر کو دوبارہ دیکھیں گے اور اگر سزا کی ضرورت پڑی تو یہ 18 ستمبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے 11 جولائی کو سزا سنانے کے فیصلے کو سابق صدر کی وکلاء ٹیم نے چیلنج کر رکھا تھا۔وکلاء نے ہش منی کیس میں سزا کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر کو اپنی صدارت کے دوران سرکاری کاموں کے لیے جزوی استثنیٰ حاصل تھا۔
مئی میں نیو یارک کی جیوری نے ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے 34 الزامات میں قصوروار پایا تھا، جس کے بعد وہ پہلے امریکی سابق صدر بن گئے تھے جنہیں اس جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔یاد رہے کہ 2016 کے انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو رقم کی ادائیگی کی تھی جس کو چھپانے کی کوشش میں جعلی ریکارڈ مرتب کرنے کے 34 سنگین جرائم میں سابق صدر کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چاند پر پانی کے چند آثار دریافت کرنے کا دعویٰ
مئی 14, 2024 -
ہنرمندنوجوان ملک کاقابل قدرسرمایہ ہیں،مریم نواز
ستمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔