سونےکی قیمت میں بڑی کمی

0
27

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2300روپےکی کمی ہونےسےسونا 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کی کمی ہونےسے10گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 2734 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزسونےکی قیمت میں ہزاروں روپے کااضافہ ہواتھا،صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2000روپےکااضافہ ہونے سے سونا 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیاتھا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہواتھاجس سے10گرام سونا 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2757 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے3ہزار350روپے ہوگئی تھی۔

Leave a reply