سینئراداکارانورعلی کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں زیرعلاج

0
3

پاکستان شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکار انورعلی کی طبیعت ناساز ہونےکی وجہ سےاُن کوہسپتال میں داخل کرایاگیا۔
معروف فلم، ٹی وی اور اسٹیج اداکار انور علی کو فالج اور دل کے مسائل لاحق ہیں، جن کے باعث وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے علیل ہیں۔
71 سالہ انورعلی کی چندروزقبل طبیعت مزید خراب ہوئی جس کےباعث اُن کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں پراداکاراس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انور علی کا علاج جاری ہے اور وہ اب روبصحت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اداکار کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ انور علی گزشتہ کئی ماہ سے مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے، تاہم ان کی صحت کا حالیہ بگڑنا خاندان کے لیے تشویش کا باعث بنا ہے۔
انور علی کا شمار پاکستانی فلم اور تھیٹر کی دنیا کے بہترین کامیڈینز اور اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی انفرادیت اور مزاح کے ذریعے لاکھوں دل جیتے۔
اداکار انور علی کے مداح اور شوبز شخصیات ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Leave a reply