شادی کیلئےمیرامعیاربہت بلندہے،کومل عزیز

0
59

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ کومل عزیزنےکہاہےکہ شادی کیلئےمیرامعیاربہت اونچاہےابھی تک ایسالڑکانہیں ملا۔
حال ہی میں اداکارہ کومل عزیزنےایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو میں شرکت کی۔جہاں پرمیزبان نےان سےمختلف قسم کےسوال کیے۔اداکارہ سےان کےکیرئیراورپسندوناپسندسےمتعلق گفتگوکی۔
میزبان نےاداکارہ سےسوال کیاکہ ابھی تک آپ نےشادی کیوں نہیں کی جس کےجواب میں کومل عزیزنےبڑادلچسپ اورمنفردجواب دیا۔
اداکارہ کومل عزیزکاکہناتھاکہ شادی ایک احترام کارشتہ ہے،میں چاہتی ہوں میرےشوہرمیں کچھ ایسی خصوصیات ہوجومجھ سےزیادہ کامیاب ہو۔
اداکارہ کاگفتگوجاری رکھتےہوئےکہناتھاکہ میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر کیلئے پورا لڑکا ہونا بہت ضروری ہے، بالکل ایسے ہی جیسے میں پوری لڑکی ہوں۔پورے لڑکے ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ آج کل جیسے آدھے آدھے لڑکے ادھر ادھر پھر رہے ہیں ایسا نہ ہوں۔
کومل عزیزکاکہناتھاکہ میرا شوہر ایک ایسا شخص ہونا چاہیے جو اپنی ذات کیلئے سچا ہو کیوں کہ جو انسان اپنی ذات کیلئے سچا ہوگا وہ نڈر بھی ہوگا، مجھ سے شادی کرنے والا شخص بہادر ہو،خطرات مول لینے والا ہو، میں مثالی طور پر ایک کاروباری شخص سے شادی کو ترجیح دیتی ہوں، مردوں کے حقوق کو سپورٹ کرتا ہو کیوں کہ میں بھی ذاتی طور پر عورتوں کے حقوق کو سپورٹ کرتی ہوں۔ایسی لئےمیں نےابھی تک شادی نہیں کی کیونکہ شادی کےمعاملےمیں میرامعیاربہت بلندہے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ میں چاہتی کہ میں اپنےشوہرکی عزت کروں لہٰذا وہ اتنا کامیاب اور پڑھا لکھا ہونا چاہیے میں ان کی عزت کرسکوں، ان کی بات آسانی سے مان سکوں، اگر وہ ان باتوں میں کم ہوا تو شاید میں ان کی اس طرح عزت نہ کرپاؤں جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے۔

Leave a reply