صوبائی وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری کا صحافی کالونی کا دورہ

0
85

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیراطلاعات کی صحافی کالونی کے دفتر میں پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد  عابد گورننگ باڈی کے اراکین اور سینئر صحافیوں سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کا تفصیلی دورہ کیا، ملاقات میں واسا اور پی ایچ اے کے حکام بھی شریک، صدر لاہور پریس کلب، سیکرٹری و گورننگ باڈی کے اراکین نے کالونی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی

صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پی جے ایف کا بورڈ جلد تشکیل دے دیا جائے گا،  صحافی کالونی کے انتقال کی بحالی کے لئے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کیا گیا ہے۔  ایس ایم بی آر انتقال کی بحالی کے لئے آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

صحافی کالونی میں قابضین کے خلاف موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔  صحافیوں کے پلاٹوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات، پی جے ایچ ایف بورڈ کی تشکیل کے بعد ایف بلاک کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جائیں گے۔  صحافی کالونی کے کمرشل ایریا میں تعمیراتی کام شروع کرنے ہدایت کر دی۔

بی بلاک کے پارکس کو سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ صحافی کالونی میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے لیسکو حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔  صوبائی وزیر نے صحافی کالونی پینے کا پانی اور سیوریج کی مسنگ لائنز نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے پانی اور سیوریج کی مسنگ لائنز مکمل کرنے کے لئے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی۔ صحافی کالونی کے باہر یوٹرین بنانے کی ہدایت بھی کی صحافی کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کو وزیراعلی کے سڑکوں کے تعمیراتی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدایت۔ صحافی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے کام جاری ہے۔  چھت سے محروم کو جلد برابری کی بنیاد پر پلاٹ مہیا کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحافی دوستی پر یقین رکھتی ہیں۔

وزیراعلی کی ٹیم ممبر اور وزیراطلاعات ہونے کی حیثیت سے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، صوبائی وزیراطلاعات کا صحافی کالونی میں موجود تنور کا بھی دورہ کیا۔ تنور پر حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی ملنے پر وزیراطلاعات نے اطمینان کا اظہار کیا۔

عظمی زاہد بخاری ہمارا حصہ ہیں۔ صدر لاہور پریس کلب،  امید ہے مسلم لیگ ن کی حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔  صوبائی وزیراطلاعات کے دورے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر صدر، سیکرٹری اور گورننگ کے اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا

Leave a reply