صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوکیس میں ایف آئی اےنےپیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوکےخلاف دائردرخواست پرسماعت کی۔
ڈائریکٹرسائبرکرائم سیدحشمت کمال ودیگر افسران ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ ارشد اولکھ سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔
ایف آئی اے نےفیک ویڈیوکیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کردی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدباجوہ نےکہاکہ پانچ رکنی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ملزمان کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں ۔بنک اکاونٹس سیل کیے جارہے ہیں۔ڈی ڈی آر کے مطابق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں چھاپہ مارا گیا۔لاہور میں دو چھاپے مارے گے ہیں ۔ ٹیمیں دن رات محنت کررہی ہیں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔کے پی ہاؤس چھاپہ مارا گیا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دئیےکہ آپکی رپورٹ کے مطابق حکومتی ادارے ملزمان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کےوکیل نےکہاکہ فلک جاوید پرسوں اسلام آبادکے جلسے میں موجود تھیں۔ وہ ویڈیو بنا بنا کر ایکس پر پوسٹ کررہی تھی۔ ایف آئی اے اگر گرفتار کرنا چاہتے تو وہاں سے گرفتار کرسکتے تھے ۔عدالتی کارروائی کےبعد فلک جاوید نے جو اس کورٹ کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا ۔ پھر اس کے بعد ری پوسٹ ہوئے اور عدالت کے بارے میں کمنٹس بہت عجیب تھے ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دئیےکہ ہماری سوسائٹی میں یہ ایشو ہے،ہماری باتوں سے پتہ چل جاتا ہے ہم کتنے پڑھے لکھے ہیں۔ ہمیں جس سے نفرت ہے اس مرد اور عورت کے بارے میں ویڈیو بناتے ہیں۔یہ ہمارا المیہ بن چکا ہے ہم پھر تفتیش نہیں کرتے کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ بس شروع ہو جاتے ہیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت18 ستمبر تک ملتوی کردی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔