میٹا کا فیس بک میں اپنے صارفین کیلئے بہترین فیچرز متعارف

سوشل میڈیاصارفین کیلئے خوشخبری ،میٹانے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر میں سکام ڈیٹیکشن ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے مطابق نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو اس وقت الرٹس بھیجنا ہے، جب ان کا سامنا کسی مشتبہ چیز سے ہوگا۔میٹا کی جانب سے فیس بک میں صارفین کو مشتبہ فرینڈز ریکوئسٹس سے الرٹ کرنے سے متعلق فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے تحت جب آپ کسی اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول کرتے ہیں یا سینڈ کرتے ہیں ،تو کمپنی کی جانب سے مشتبہ سرگرمیوں جیسے مشترکہ دوست نہ ہونے یا حقیقی لوکیشن کی بجائے کسی اور ملک کا نام درج کرنے وغیرہ سے آگاہ کیا جائے گا۔
صارفین اب الرٹ کو دیکھ سکیں گے، تاکہ اس کے مطابق فرینڈ ریکوئسٹ کو قبول یا مسترد کرسکیں۔اسکے علاوہ واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے ڈیوائس لنکنگ وارننگ کو بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔اس فیچر کا مقصد سکامرز کو صارفین کو دھوکا دیکر ان کے اکاؤنٹس سے لنک ہونے سے روکا جائے گا۔اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ کیا جائے گا کہ لنکنگ ریکوئسٹ مشتبہ ہے۔ان الرٹس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ ریکوئسٹ کہاں سے آئی ہے اور سکام سے خبردار کیا جائے گا۔
میسنجر میں میٹا کی جانب سے ایڈوانسڈ سکام ڈیٹیکشن نامی فیچر مزید ممالک میں متعارف کروایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ممالک کے نام نہیں بتائے گئے، مگر اس فیچر سے جب آپ کسی نئے کانٹیکٹ سے چیٹ کریں گے، تو میٹا کی جانب سے سکام سے جڑے رویوں کو مدنظر رکھ کر انتباہ کیا جائے گا۔















