
وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کاتھرڈپارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے، ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ رمضان پیکج بشمول گلگت بلتستان ،آزادکشمیرسمیت پورےپاکستان کےلئےمتعارف کرایاگیا،پیکج کی شفافیت کیلئےاسٹیٹ بینک ،نادرا،ٹیک اداروں کی کاوش لائق تحسین ہے۔ رمضان پیکیج پورے پاکستان میں بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کاتھرڈپارٹی آڈٹ کرانےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کورمضان ریلیف پیکج کےحوالےسےپیشرفت پربریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے اور متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔