وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

0
115

پاکستان ٹوڈے: فتنہ پارٹی حسب روایت بشری بی بی کی صحت سے متعلق پروپگنڈہ کر رہی ہے،ڈاکٹر عاصم کی ٹیم اور پمز ہسپتال کی ٹیم واضح کہہ چکے بشری بی بی مکمل فٹ ہے۔

تفصیلات کے پھر بھی رونا پارٹی کے چمچے کڑچھے ایک جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا بشری بی بی سے روزانہ بنی گالہ میں چار سو میٹر دوڑ لگوائی جائی انکو تب مکمل صحتیابی کا یقین ہوگا؟

بشری بی بی کو واقعی ہی لگتا ہے کہ ان کو زہر دیا گیا تو پھر بلڈ ٹیسٹ دینے سے راہ فرار اختیار کیوں کی؟ اس وقت فتنہ پارٹی کا بیانیہ انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے ، جب ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ہوتا تو "مظلومیت کارڈ” لے کر سامنے آجاتے ہیں ۔

پاکستان کے عوام آپ کا 9 مئی کو بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں ، بشری بی بی کی ڈائری ان کے پاس نہیں اس لیے موکلات پریشان ہیں، کیونکہ تمام موکلات اس ڈائری میں قید تھے جو اب ان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے

Leave a reply