ٹرمپ نےبھارت کےبزدلانہ حملےکوشرمناک قراردیدیا

0
100

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارت کےرات کی تاریکی میں پاکستان پرحملےکوشرمناک قرار دے دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاوائٹ ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہناتھاکہ بھارت نےپاکستان اورآزادجموں وکشمیرمیں رات کی تاریکی میں مختلف مقامات پرحملےکرکےشرمناک کام کیاہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نےبھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی پر ردعمل دیتےہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مطالبہ کیا۔
ٹیمی بروس نے دونوں ممالک سے کہا کہ مسائل کا حل ذمہ دارانہ انداز میں نکالیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار علاقائی امن قائم ہو۔ہم دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر بدستور رابطے میں ہیں۔

Leave a reply