
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر حیات رینٹ پر حاصل کی گئی فورچونر گاڑی کے ذریعے فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا، وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو اسی گاڑی میں آیا، تاہم گاڑی کا کرایہ تک ادا نہ کیا۔گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے محض چند سو روپے برآمد ہوئے جبکہ رینٹ اے کار کا مالک بھی پیسے لینے تھانے پہنچ گیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا، حالانکہ اس کا والد ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 کاسرکاری ملازم ہے۔ملزم نے بیان دیا کہ وہ ثنا یوسف کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر آیا تھا، لیکن ملاقات سے انکار پر دل برداشتہ ہو گیا۔
بعدازاں 2 جون کی صبح 5 بجے وہ دوبارہ ثنا کے گھر پہنچا، کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی ملنے سے انکار پر اس نے غصے میں آ کر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔واردات کے بعد وہ موقع سے فرار ہوا، پہلے بائیک رائیڈ، پھر ٹیکسی اور آخر کار بس کے ذریعے فیصل آباد واپس پہنچا۔
ادھر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پولیس کی استدعا پر ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ منظور کرتے ہوئے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
24نومبرکامارچ:رینجرزاورایف سی کے9ہزاراہلکاراسلام آبادطلب
نومبر 19, 2024 -
سلمان خان کے شادی نہ کرنے کی وجہ والد نے بتا دی
جون 29, 2024 -
ملک میں معمول سےکم بارشوں کےباعث خشک سالی کاخطرہ
مارچ 25, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔