تنخواہ دارطبقےنےکتناٹیکس دیا؟ اعداد و شمار سامنےآگئے

0
107

تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں499 ارب روپے ٹیکس ادا کرکےتمام شعبوں کوپیچھےچھوڑدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق برآمد کنندگان نے 96 ارب 36 کروڑ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے 2 کھرب 19 ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ ہول سیل کاروبار کرنے والوں نے 22 ارب 36 کروڑ روپے جبکہ ریٹیل کاروباریوں نے 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقہ ٹیکس کی ادائیگی میں سب سے آگے رہا، جس نے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

واضح رہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply