
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں،وہ تجارت کرناچاہتےہیں،ہم پاکستان کو نظر اندازنہیں کرسکتے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااپنےبیان میں کہناتھاکہ مجھےپاک بھارت سیزفائرکرانےپرسب سےزیادہ سراہاگیاہے،آج تک جس بات پرسب سےزیادہ سراہاگیاہےوہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بناناہے،پاکستان اوربھارت بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں،۔وہ کوئی چھوٹی موٹی طاقتیں نہیں،دونوں ملک ایک دوسرے سےناراض تھے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ یہ لڑائی بڑھ رہی تھی اورزیادہ میزائلوں سے حملے کیےجارہےتھے،وہ زیادہ سےزیادہ قوت سےحملے کررہے تھے،اگلامرحلہ، آپ جانتےہیں،بات نیوکلیئر ہتھیاروں تک پہنچ سکتی تھی،یہ سب سےبُری چیزتھی،جوہوسکتی تھی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی صدرکاکہناتھاکہ پاکستان اوربھارت دنیاکی دوبڑی ایٹمی طاقتیں ہیں جوایٹمی جنگ کےقریب تھیں،نفرت انگیزی بڑھی ہوئی تھی،اورمیں نےکہاتجارت پربات کرتےہیں،پاکستان کےساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ ہم پاکستان کونظراندازنہیں کرسکتے،وہ تجارت کرناچاہتےہیں،وہ ذہین لوگ ہیں ،وہ حیرت انگیزاشیابناتےہیں،کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سےبجتی ہے،اورپاکستان کےساتھ میں نےتجارت پربھی بات کی،پاکستان سےامریکازیادہ تجارت نہیں کرتا اس کےباوجودکہ میرےپاکستان سےاچھےتعلقات ہیں،میرےبہت سےلوگوں سےاچھےتعلقات ہیں۔
ایران پرحملے،سینٹ کام نے10دن کی تفصیلات جاری کردیں
مارچ 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب میں 10دنوں میں گندم مہنگی ،لاہورمیں آٹےکےتھیلےنایاب
جنوری 15, 2026 -
دنیا کا سب سے زیادہ شور شرابے والا شہر کون سا ہے؟
اکتوبر 6, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














