پاکستانی طلباکیلئے مصنوعی ذہانت اے آئی کے بہترین استعمال کا اعزاز

تعلیمی انقلاب برپا،پاکستانی طلبانے اے آئی کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل کر لیا۔
منیلا میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبا کی ایک ٹیم نے 2025 ایشیا پیسفک سلوشن چیلنج میں نمایاں اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر معروف ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے۔اس مقابلے میں ایشیا پیسفک کے 12 ممالک سے 750 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے پاکستان کی انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ٹیم جیو گیما GeoGemma نےبہترین مصنوعی ذہانت کے استعمال کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
ٹاپ 10 فائنلسٹ ٹیموں میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔جیو گیماکی انقلابی تجویز سیٹیلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے Gemini API کے ذریعے قدرتی آفات کے خطرے سے دوچار علاقوں کیلئے ابتدائی وارننگ اور خطرے کی تشخیص فراہم کرتی ہے، اس سسٹم کو انسانی جانیں بچانے کی حقیقی صلاحیت حاصل ہے۔
باصلاحیت پاکستانی طلبا کی ٹیم میں احمد اقبال، ہنزلہ بن یونس، خلیل الرحمان اور عبداللہ آصف شامل تھے، جنہیں قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے جیو سپیشل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر سراہا گیا۔
ایپل کا سب سے پتلا آئی فون17 ایئر کیسا ہوگا؟تازہ ترین لیکس
جولائی 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔