
طالبعلموں،اساتذہ اور والدین کیلئے اہم خبر، پاکستان میں کتنے کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں؟اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے بتا دیا۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر اور صنفی تعصبات تعلیم میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔
یونیسف وفد نے چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات کے دوران اہم انکشاف کیا۔ اس موقع پر سندھ میں سکول سے باہر بچوں کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور پانچ سالہ جامع اور کثیر شعبہ جاتی روڈ میپ پر مشاورت کی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے یونیسیف وفد سے گفتگو میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ہدف پانچ سال میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول اپ گریڈیشن اور دو شفٹوں میں تدریس کے منصوبے ڈراپ آؤٹ روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے، سکول سے باہر بچوں کا مسئلہ ماں کی صحت، غذائیت، پیدائش کی رجسٹریشن اور غربت سے جڑا ہوا ہے، یہ صرف تعلیمی نہیں کثیر شعبہ جاتی مسئلہ ہے، جس کا آغاز بچے کی پیدائش سے پہلے ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ پرائمری کے بعد سیکنڈری سکولوں کی کمی ڈراپ آؤٹ کی بڑی وجہ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔