پاکستان کا 77 واں یوم آزادی : ملک بھر میں تقاریب

0
67

پاکستان کا ستترواں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہر طرف پرچموں کی بہار ہے اور ملی نغموں کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
14 اگست کو صبح کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، جبکہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی، جہاں بانی پاکستان اور مصور پاکستان کو سلامی پیش کی جائے گی اور انکے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔
وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی سرکاری سطح پر پرچم کشائی کی تقاریب ہوں گی۔ جبکہ دن بھرجشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں ہوں گی، تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی یاد تازہ کرنے کےلئے سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آزادی نائٹ پریڈ کاانعقادکیاجائےگا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔


13اور14اگست کی درمیانی شب نشریاتی رابطے پر قیام پاکستان کے اعلان کی یاد تازہ کرنے کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہوگا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرا اعلیٰ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کی اعلیٰ شخصیات بھی پرچم کشائی کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

Leave a reply