پاک بھارت کشیدگی:اقوام متحدہ نےثالثی کی پیشکش کردی

0
104

پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کم کرانےکےلئےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ثالثی کی پیشکش کردی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرزسےجاری بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ واقعہ پرتشویش کااظہارکیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کاکہناہے پاکستان اوربھارت میں کشیدگی ہمارےلئےانتہائی تشویشناک ہے، دونوں ممالک کےدرمیان پرامن بات چیت کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔
اُنہوں نےمزیدکہاہےکہ بڑےسےبڑاچیلنج بات چیت سےحل کیاجاسکتاہے، دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی کم کرانےکےلئےڈائیلاگ کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave a reply