پوری رات سپریم کورٹ پرشب خون مارنےکی تیاریاں ہورہی تھیں،بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پوری رات آئین کیساتھ کھلواڑ اور سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ترمیم کے نام پر اپنے ذاتی سیاسی مفادات کے لئے جعلی حکومت اور اتحادی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، اپنے مفادات کی بولیاں لگائی جا رہی تھی،مسودے کو ایک ڈرامے کی طرح سسپینس میں رکھا گیا، ساری رات آئین وقانون کے ساتھ مذاق کیا گیا، پوری رات آئین کیساتھ کھلواڑ اور سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ جعلی حکومت ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے، اس بار سپریم کورٹ پر حملے میں پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے رہی ہے۔ کل اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا، ساری رات آئینی ترمیم کے لئے ووٹ مانگا جا رہا تھا مگر مسودہ کسی کو نہیں دکھایا گیا، پتہ نہیں آئینی ترمیم تھیں یا ایون فیلڈ کی تفصیلات جو سامنے نہیں آ رہی تھی۔آئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کیا جا رہا ہے، مجوزہ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عالیشان عمارت بن کر رہ جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صوبہ میں کوئی نوگوایریا برداشت نہیں:مریم نواز
جولائی 4, 2024 -
توشہ خانہ ٹوریفرنس:عمران خان نےمشاورت کیلئےوقت مانگ لیا
اکتوبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔