پی ٹی آئی نےآج کاجلسہ منسوخ کردیا

0
31

تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ این او سی منسوخ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن ہفتہ ہونے کی وجہ سے کوئی جج دستیاب نہیں۔ عدالت سے اجازت لیکر عاشورہ کے بعد جلسہ کرینگے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہناتھاکہ ہم نے آج کا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلسہ آئین کے تحفظ کے لیے تھا۔چیف کمشنریا ڈپٹی کمشنرکے کہنے سے این او سی معطل نہیں ہوسکتا لیکن ہم پھر بھی قانون کا سہارا لے رہے ہیں ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پہلے خود اجازت دی اور اب بغیر کسی وجہ کے این او سی منسوخ کردیا۔ہم نے اس نظام کو درست کرنا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی طور پر ڈرے نہیں، آئینی اور قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔ اس ملک کو بنانا ریپبلک تو بنا لیا ہے اب انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ ہم ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔اگر ہمیں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرینگے۔

Leave a reply