پی ٹی آئی ڈھونگ رچا رہی ہےیہ غیرقانونی تنظیم ہے،اکبرایس بابر

0
102

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈھونگ رچا رہی ہےیہ غیر قانونی تنظیم ہے۔
انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کےبعدالیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اکبرایس بابرکاکہناتھاکہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے ۔ یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں ،گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کیس کی پروسیڈنگس کو نہیں روک سکتے اور اب کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یہ کیسے ورکرز کو ان کا حق دینے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے ۔ پی ٹی آئی یہ ڈھونگ رچا رہی ہے کہ ہم جمہوریت کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہم نے گزارش کی تھی کہ ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔

Leave a reply