
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیانے ٹاس جیت کرانگلینڈکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےجارہےچیمپئنزٹرافی کےچوتھےجبکہ گروپ بی کےدوسرےمیچ میں آسٹریلیااورانگلینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کےکپتان اسٹیوسمتھ نےٹاس جیت کرپہلےانگلینڈکوبیٹنگ کی دعوت دی۔دونوں ٹیموں کےکپتان جیت کےلئےپرعزم ہیں۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےآسٹریلیاکےکپتان اسٹیوسمتھ کاکہناتھاکہ ٹیم فارم میں ہے،اچھےکھیل کامظاہرکریں گے،اہم بولرزکی کمی محسوس ہوگی۔انگلینڈ کو کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انگلش ٹیم کےکپتان جوش بٹلر کاکہناتھاکہ آسٹریلیاکواچھاہدف دینےکی کوشش کریں گے۔آئی سی سی ایونٹس میں آسٹریلیا کیخلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دوارشوئس،مارنس لیبشگن، نیتھن ایلس،جوش انگلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن ٹیم میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈٹیم کاحصہ ہیں۔
یادرہےکہ چیمپئنزٹرافی کےپہلے میچ میں نیوزی لینڈنےمیزبان پاکستان کو 60رنز سےشکست دی جبکہ میگاایونٹ کےدوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش سے6وکٹوں سےجیت سمٹی اورپھرتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نےافغانستان کو107رنزسےہرادیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگا ایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:آسٹریلیانےانگلینڈکو5وکٹوں سےشکست دیدی
فروری 23, 2025چیمپئنزٹرافی کابڑاٹاکرا،پاک بھارت میچ ایک دن کی دوری پر
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب:اہم فیصلےمتوقع
اگست 19, 2024 -
نیوگوادرایئرپورٹ فعال،پہلی پروازلینڈکرگئی
جنوری 20, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔