کامیاب اداکارہ وہدایتکارہ شمیم آرا کوہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

0
4

بڑےپردے کی بڑی اداکارہ اور کامیاب ہدایتکارہ شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔
22 مارچ 1938ء کو بھارتی شہر علی گڑھ میں پیداہونےوالی اداکارہ شمیم آرانے تقسیمِ ہند کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کرلی۔
شمیم آرا نے نجم نقوی کی فلم ’’کنواری بیوہ‘‘ سے اداکاری کا سفر شروع کیا، جس میں انہیں خاص کامیابی تو نہیں ملی لیکن فلم بینوں کو ان کا معصومانہ اندازِ بیاں بہت پسند آیا، تاہم 1960ء میں فلم’’ سہیلی‘‘ نے ان کا نصیب کھول دیا۔
1962ء میں فلم ’’قیدی‘‘ میں فیض کی غزل ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ شمیم آرا پر فلمائی گئی، یہ فلم سپر ہٹ رہی اور اداکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
شمیم آرا کو پاکستان کی پہلی رنگین فلم ’’نائلہ‘‘ میں اداکاری کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
5 اگست 2016 کووفات پانے والی باصلاحیت فنکارہ شمیم آرا کو زندگی میں چار بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Leave a reply