
کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو مداحوں سے بچھڑے5 برس بیت گئے۔
اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے فن کے بادشاہ امان اللہ 1954میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے غریب گھرانے میں آنکھ کھولی ،لیکن اپنی کامیڈی سے زندگی کو شاندار بنا ڈالا۔
انہوں نے کامیڈی کا باقاعدہ آغاز 1995 میں تھیٹر سے کیا۔ کامیڈی کنگ امان اللہ خان نے ایک سے بڑھ کر ایک سٹیج ڈراما پیش کیا اوربہت سے ڈراموں کو اپنی کامیڈی سے یادگار بنا دیا۔
امان اللہ خان نے2006 میں پہلی فلم ون ٹو کا ون اور 2014میں فلم نامعلوم افراد میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔انہوں نے ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔ان کو 2018 میں حکومت ِ پاکستان کی طرف سے تمغۂ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
چار دہائیوں سے زیادہ لمبے کیریئر میں امان ا للہ خان نے اپنے مداحوں کو خوب ہنسایا۔ انہوں نے متعدد فنکاروں کو خواب پورے کرنے کا بھی موقع دیا۔امان اللہ خان 6 مارچ 2020 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مگر اپنے کرداروں کی صورت وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔