کراچی: سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کارخ بدل گیا

0
51

سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کارخ بدل گیاجبکہ فاصلہ بھی بڑھناشروع ہوگیا۔
سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کراچی سے 200 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں موجود ہے ،گزشتہ نو گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان کا رخ مغرب کی جانب ہے سمندری طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق میں 220 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔
سمندری طوفان کے زیر اثر تیز ہوائیں اور بارش کا سلسلہ کراچی ،بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدر آباد میں آج شام تک جاری رہے گا۔بلوچستان میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات نےہدایت جاری کردی کہ سمندر میں طغیانی کے باعث سندھ کے ماہی گیر آج کھلے سمندر میں نہ جائیں ،بلوچستان کے ماہی گیروں کوبھی آج اور کل کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر آنے والا سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھا، جس کے بعد اس کا کراچی سے فاصلہ تقریبا 200 کلومیٹر ہوگیا جبکہ ٹھٹھہ سے 180 کلومیٹر رہ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی مقام اورماڑہ سے طوفان کا فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 440 کلومیٹر ہے۔ سمندری غیرمعمولی سرگرمی ابتداء میں مغرب/ شمال مغرب اور پھر مغرب/جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے ممکنہ اثرات کے باعث کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹی ایم خان، ٹی اے یار، مٹیاری اور جامشورو  60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر بہت زیادہ ناہموار رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply