پاکستان کی لیجنڈگلوکارہ ریشماں کےکلاسیکل گیت’’اکھیاں دے کول‘‘ کے بھارتی ری میک آنےپرپاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارعدنان صدیقی نے سخت تنقیدکردی۔
بھارتی اداکارہ کریتی سینن کی نئی نیٹ فلیکس فلم ’’دوپتی‘‘کےلئے ریشماں کےگانےکی چوری پراداکارعدنان صدیقی نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق (ٹویٹر)پرکھل کرتنقیدکرتےہوئے اس گانے کو ’’ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف‘‘ قرار دیا ہے۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تقلید خوش کن ہوسکتی ہے لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو برباد کرنا ہو۔ براہ کرم ریشماں جی اور ان کی اس میراث کا کچھ احترام کریں جو وہ چھوڑ گئی ہیں‘‘۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’’ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ استحقاق رکھتی ہیں، نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے‘‘۔
عدنان صدیقی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تائیدی کمنٹس کیے ہیں۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025حریم سہیل پیاگھرسدھارنےکوتیار،مایوں کی تصاویر وائرل
جنوری 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
20 فٹ تک واک کرنے والا درخت
جولائی 26, 2024 -
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر رم جھم موسم خوشگوار
مارچ 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔