17 اضلاع میں موجود صارف عدالتیں ختم کرنےکیلئے ترمیمی بل تیار

0
4

پنجاب کے17اضلاع میں موجود صارف  عادلتیں  ختم کرنےکےلئے ترمیمی بل تیارکرلیاگیا۔
صارف عدالتیں بند، اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل ہوں گے، صارف بعد از ترامیم ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دائر کر سکیں گے، دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔
تیارکردہ بل کےمتن میں کہاگیاکہ بعد از ترامیم منظوری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو صارف عدالت کے اختیارات منتقل ہوں گے،لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے اضلاع میں ایک یا ایک سے زیادہ صارف عدالتیں قائم ہوں گی،لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ جج یاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بطور صارف عدالت جج فرائض انجام دے گا۔
متن میں لکھاگیاکہ صارفین ڈپٹی کمشنر یا حکومتی قائم کردہ کسی اور افسر کو شکایات درج کروا سکیں گے، متعلقہ افسر کے پاس صارف کی شکایت سن کرملزم کو 1 لاکھ تک جرمانہ کرنے کا اختیار ہو گا۔
بل آج متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد ہوگا، کمیٹی دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ بعد از کمیٹی منظوری بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کرواکر گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا، گورنر پنجاب صارف عدالتیں بند کرنے کی ترامیم کی حتمی منظوری دیں گے۔

Leave a reply