190ملین پاؤنڈسیکنڈل:عدالت کابڑاحکم

0
62

190ملین پاؤنڈکیس میں عدالت نے وکلا صفائی کو ریفرنس کے تفتیشی افسر پر جرح کا آخری موقع دے دیا ۔
190ملین پاؤنڈکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سےوکیل خالد یوسف چودھری، نعیم پنجوتھہ اور فیصل چودھری ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
وکلا صفائی کی عدم دستیابی پر سماعت3 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے وکلا صفائی کو ریفرنس کے تفتیشی افسر پر جرح کا آخری موقع دے دیا ۔عدالت کا بانی پی ٹی آئی کے وکلا کے وکالت نامے کی جانچ پڑتال کا حکم ۔
ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر آج بھی جرح مکمل نہ ہو سکی ۔
عدالت نے190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی ۔

Leave a reply