24نومبرکامارچ:رینجرزاورایف سی کے9ہزاراہلکاراسلام آبادطلب

0
9

24نومبرکوتحریک انصاف کےاحتجاج سےنمٹنےکےلئےحکومت نےبھی تیاریاں شروع کردیں ،رینجرز اورایف سی کے9ہزاراہلکاروں کواسلام آبادطلب کرلیاگیا۔
24نومبرکوتحریک انصاف کےمارچ اوردھرنےسےنمٹنےکےلئےوفاقی حکومت نےبھی تیاریاں شروع کردیں،اسلام آبادکی سیکیورٹی سخت کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور ایف سی کے9 ہزار اہلکار مانگ لیے ہیں جب کہ پولیس حکام کی جانب سے اینٹی رائٹس کٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے تمام عوامی اجتماعات، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں 10 ہزار کارکن پہلےہی اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے بانی کو جیل سے نکالنے کا تہیہ کیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کرنا ہوگا جب کہ مطالبات کی منظوری تک واپس نہ جانے کے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کےبانی عمران خان نے24نومبرکواسلام آبادکی طرف مارچ کی فائنل کال دی ہے،جس کاچندروزقبل باقاعدہ اعلان بشریٰ بی بی نےکیاتھا۔

Leave a reply