بسنت پرمختلف حادثات میں 3افرادزندگی کی بازی ہارگئے،متعددزخمی

0
20

بسنت پرمختلف حادثات میں 3افرادزندگی کی بازی ہارگئے،جبکہ متعددشہری زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے25سال بعدصوبائی دارالحکومت لاہورمیں ایس اوپیزکےساتھ بسنت کاتہوارمنانےکااعلان کیاجس پرشہریوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق لاہورکےعلاقےسکھ نہرمیں 25سالہ نوجوان کوپتنگ لوٹتےہوئےبجلی کےپول سےکرنٹ لگ گیاجس سےوہ جاں بحق ہوگیا،جبکہ باغبانپورہ کا18سالہ نوجوان چھت سےگرکرشیدیدزخمی ہوگیاجوکہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا۔تیسرےواقعہ میں 35 سالہ سعد پتنگ بازی کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے گلی میں گر کر جان دے بیٹھا۔
ریسکیوحکام کابتاناہےکہ بسنت پرڈورپھرنےاورچھتوں سےگرنےکےباعث متعددافرادزخمی ہوئے،زخمی ہونےوالوں میں 3بچےشامل ہیں،گلشن راوی میں 8سالہ بچی گلےپرڈورپھرنےسےزخمی ہوگئی،جبکہ راوی روڈچھت سےگرنےکےباعث نوجوان زخمی ہوا،لوئرمال میں پتنگ لوٹتے ہوئے12 سالہ عبدالواحدبھی زخمی ہوگیا اورگلشن راوی میں14سالہ سلمان درخت سےپتنگ اتارتےہوئےزخمی ہوا۔

Leave a reply