بھارت کےیوم آزادی پردنیابھرمیں سکھ برادری نےاحتجاج کیا اور مودی کےخلاف نعرے باز ی بھی کی۔
ہندوستان کی آزادی کے موقع پرسکھ برادری دنیا بھر میں اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج،دنیا بھر میں سکھ برادری نےبھارت کےیوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا،پوری دنیا میں موجود سکھ برادری نے بھارت کے یوم آزادی پر احتجاجی مظاہرے کیے۔خالصتان کے جھنڈے تلے سب سکھ جمع ہو کر آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہےسکھ مظاہرین نے دنیا بھر کے بھارتی سفارتخانوں کے سامنے خالصتان کے پرچم اٹھا کر شدید نعرے بازی کی ۔سکھ مظاہرین نے مودی مردہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے سکھوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھائے ہیں،سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مودی حکومت زمین تنگ کر رہی ہے، مودی حکومت سے خالصتان لے کر رہیں گےبھارت کی یوم آزادی پر کشمیر میں بھی مکمل ہڑتال اور مودی مخالف ریلیاں عالمی سطح پر مودی کے انتہاپسند نظریے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔