دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی، فیلڈ مارشل

0
54

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی،عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔ ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
فیلڈمارشل کاکہناتھاکہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

Leave a reply