کہیں بارش توکہیں برفباری،سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

کہیں بارش توکہیں برفباری،محکمہ موسمیات نےسردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےمختلف علاقوں میں کئی ہلکی تو کہیں تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔ملک کے بیشتر سیاحتی مختلف مقامات پربوندا باندی سےسردی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سردرہنےکاامکان ہے۔لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،شیخوپورہ اورنارووال میں دھندکاراج رہا،اُدھرملتان،کوٹ ادو،جھنگ،ڈیرہ غازی خان،بہاولنگراوراوکاڑہ میں بھی دھندرہی،جبکہ ساہیوال،قصور،خانیوال،خانپور،بہاولپوراوررحیم یارخان میں دھندمتوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا،سکھر، روہڑی،شکارپور،کشمور،بینظیرآباداورموہنجوداڑومیں دھند کا امکان ہے،پشاور،صوابی ،مردان ،چارسدہ، نوشہرہ اورڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھندکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ گلگت بلتستان میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان ہے، اُدھر آزادکشمیرمیں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو سفر کرنے سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کر دی۔















