پاکستان نے اٹلی سے ساڑھے10ہزارنوکریوں کا کوٹہ حاصل کرلیا

0
41

پاکستان اٹلی سےملازمتوں میں ساڑھے10ہزارکاکوٹہ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگیا۔اٹلی کی جانب سےپاکستان کوآئندہ3سال کیلئےنوکریوں کاکوٹہ الاٹ کردیاگیا۔
ترجمان وزارت اوورسیزکاکہناہےکہ3سال تک ساڑھے3ہزارپاکستانی ہرسال سیزنل اورنان سیزنل کوٹے پر اٹلی جائیں گے،1500سیزنل ،2ہزارپاکستانی نان سیزنل کوٹےپرہرسال اٹلی جائیں گے،وفاقی وزیرچودھری سالک حسین نےاٹلی سےنوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنےکی درخواست کی تھی،شپ بریکنگ ،ہیلتھ کیئر، زراعت کےشعبوں میں کوٹہ الاٹ کیاگیا،پاکستانی ہنرمندونیم ہنرمندورکرزان شعبوں میں روزگارکیلئےاٹلی جائیں گے۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ اٹلی یورپ کاپہلاملک جس نےپاکستان کیلئےنوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا،پاکستان اوراٹلی کےجوائنٹ ورکنگ گروپ کادوسرااجلاس فروری2026میں ہوگا۔
وفاقی وزیراوورسیزچودھری سالک حسین نےکہاہےکہ اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنااہم سنگ میل ہے،اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کیلئے روزگارکےدروازےکھلنےجارہےہیں،محنت کشوں کوعالمی سطح پرباعزت روزگار فراہم کرنےکیلئےمسلسل کوشاں ہیں۔

Leave a reply