ملکی دفاع ناقابل تسخیر:پاک فضائیہ کاجدیدترین تیموروپین سسٹم کاکامیاب تجربہ

0
39

ملکی دفاع ناقابل تسخیر،پاک فضائیہ نےجدیدترین تیموروپین سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق پاکستان ایئرفورس نےمقامی طورپرتیار’’تیموروپین سسٹم‘‘کاکامیاب تجربہ کیا، تیمور ایئرلانچڈ کروز میزائل دشمن کےزمینی اورسمندری اہداف کو600کلومیٹرتک نشانہ بناسکتاہے۔ میزائل روایتی وارہیڈسےلیس اورجدیدنیوی گیشن وگائیڈنس سسٹم سےمزین ہے۔
وزیراعظم کی مبارکباد:
وزیراعظم شہبازشریف نے تیمورویپن سسٹم کےکامیاب تجربےپرقوم کومبارکباد دی اورکامیاب تجربےپرپاک فضائیہ کوخصوصی مبارکباددی۔
وزیراعظم نےچیف آف ڈیفنس سٹاف اورایئرچیف کوخراج تحسین پیش کیا اور سائنسدانوں اورمیزائل سسٹم پرکام کرنےوالےماہرین کی محنت کوسراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کومضبوط بنانےمیں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے،تیمورویپن سسٹم کی بدولت ملک کادفاع مزید مستحکم ہوگا،کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی ،جدت کی نشاندہی کرتاہے،کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اورقومی سلامتی کےعزم کی عکاسی ہے۔
صدرمملکت :
صدرمملکت آصف علی زرداری نےپاک فضائیہ کےتیمورویپن سسٹم کےکامیاب تجربےپرخراج تحسین کیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ مقامی سطح پرجدیدہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت اورعزم کی واضح عکاس ہے،پاک فضائیہ کی کامیابی سےملکی دفاع مزیدمضبوط اورخطےمیں استحکام کوتقویت ملی،کامیابی قومی دفاع میں خودانحصاری کےسفرمیں ایک اہم پیشرفت ہے،دفاعی شعبےمیں جدیدٹیکنالوجی کےفروغ سےپاکستان کی سلامتی میں اضافہ ہوا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےسائنسدانوں ،انجینئرزاورپاک فضائیہ کےافسران وجوانوں کی محنت اورلگن کوسراہا۔

Leave a reply