گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں،بیٹی کی وضاحت

معروف گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبروں پربیٹی نےوضاحت دےدی۔
صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی بیٹی نےوالدہ کےانتقال سےمتعلق سوشل میڈیاپر گردش کرتی ہوئی خبروں کی تردیدکرتےہوئےبتایاکہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔
گلوکارہ کی بیٹی نےبتایاکہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی، سوشل میڈیاپرصوفی گلوکارہ کےانتقال کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ یہ خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں، میری والدہ کی وفات سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
گلوکارہ کی بیٹی نےمزیدبتایاکہ لیجنڈری گلوکارہ کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں۔
اس کے علاوہ عابدہ پروین کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔















