حکومت اور پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق ہوگیا

0
43

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کردی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست سات اگست سے خالی تھی، جس کا اعلان سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں کر دیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے اور جمعرات تک محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے 2 اراکین بھی موجود تھے، پیپلزپارٹی والے تو اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے،اس لئے ان کو کوئی حق نہیں،اسی لئے پیپلزپارٹی والوں نے کہا ہے وہ کوئی ڈاکومنٹ جمع نہیں کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply