پنجاب حکومت کارمضان المبارک کیلئےریلیف پیکج تیار

0
30

پنجاب حکومت نے42لاکھ خاندانوں اورایک کروڑافرادکےلئے47ارب کارمضان المبارک کیلئےریلیف پیکج تیارکرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت عوامی ریلیف کےحوالےسےاہم اجلاس منعقدہواجس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنےرمضان نگہبان پیکج کی منظوری دےدی۔رمضان پیکج کےتحت پنجاب کے42لاکھ مستحق خاندانوں کو 10،10 ہزارروپےملیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پنجاب حکومت کی جانب سےنادارافرادکونگہبان کارڈز مہیاکیےجائیں گے،اس موقع پرسی ایم راشن کارڈ،نگہبان دسترخوان،سہولت بازار اور دیگرانتظامی امورکی منظوری دی گئی۔مریم نوازنےہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ گھرگھرجاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈفراہم کرےگی، وزیراعلیٰ مریم نوازرمضان نگہبان کارڈکی ایکٹیویشن کیلئے136ایکٹیویشن مراکزقائم کئےجائیں گے۔رمضان کارڈپنجاب بینک کی اےٹی ایم پربھی ایکیویٹ کیاجاسکےگا۔پنجاب بھرمیں راشن کارڈ ہولڈرز کورمضان المبارک میں10ہزار روپےد ئیے جائیں گے،رمضان نگہبان ڈیش بورڈقائم کیاگیا،کارڈہولڈرز کوکال کرکےکاؤنٹرچیکنگ کانظام قائم کیاجائےگا ۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کہ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سےآسان تربنائی جائےجبکہ وزیراعلیٰ کی جانب سےیہ بھی ہدایت کی گئی کہ فری ہوم ڈلیوری کیلئےنگہبان کارڈ سےادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے،اورمریم نوازنے60تحصیلوں میں سہولت بازارکیلئےفوری اراضی کی نشاندہی کرنےکی ہدایت بھی دی،وزیراعلیٰ مر یم نوازنے رمضان المبارک میں نرخ مزیدکم کرانے کے لئےاقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب کی ہرتحصیل میں8نگہبان دسترخوان ،مریم کےمہمان ‘‘قائم کرنےکی منظوری دی گئی، پنجاب کی ہرتحصیل میں ہرروز2ہزارروزہ داروں کی افطاری کرائی جائےگی،30اضلاع میں 65سہولت بازارفنکشنل جبکہ 50سہولت بازار15سہولت آن دی گومیسرہوں گے،دیگر11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازارقائم کیےجائیں گے۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں خود کوتنہامحسوس نہ کرے،دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑےرہیں گے،صاحب ثروت افرادکواپنےاردگردموجودمستحق لوگوں کو کھاناکھلاناچاہیے،لوگوں کی خدمت کرکےدنیااورآخرت سنواری جائےگی۔

Leave a reply