ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کافیصلہ جمعہ یاپیرکوہوگا،محسن نقوی

0
21

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کافیصلہ جمعہ یاپیرکوہوگا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےٹی ٹوئنٹی میں شرکت کےبارےمیں وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کی جس میں تمام آپشنززیرغورآئے۔
چیئرمین پی سی بی نےوزیراعظم کوآئی سی سی کےدہرےمعیارکےبارےمیں بریف کیااورصورتحال سےآگاہ کیاتاہم وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا۔
محسن نقوی نےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس سابق(ٹوئٹر)پرلکھاکہ وزیر اعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور شہباز شریف کی ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی، محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتاہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ محسن نقوی نےوزیراعظم شہبازشریف کوبتایاکہ کےچیمپئنزٹرافی میں بھارت پاکستان آنےسےانکارکرچکاتھاجس پر اسے دوسرا وینیو دیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ محسن نقوی نے کہا بنگلہ دیش نے آئی سی سی کوبھارت میں سکیورٹی خدشات پربھارت نہ جانے سے آگاہ کردیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہابنگلہ دیش کو متبادل وینیو دینے کی بجائے ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا اگرپاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا توپاکستان کو شمولیت کےعوض خطیر رقم نہیں ملے گی۔اوراس ایونٹ میں پاکستان بھارت کےساتھ میچ نہ کھیلے تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔

Leave a reply