ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:آسٹریلوی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل آسٹریلیا کوبڑادھچکا،آسٹریلوی اسکواڈ میں دواہم تبدیلیاں کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیاکے فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے جس کےباعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ اوپننگ بیٹر میتھیو شارٹ کو بھی ابتدائی اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔
آسٹریلیانےاپنے15رکنی اسکواڈ میں ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولر بین ڈوارشیئس اور بیٹر میتھیو رینشا کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
چیف سلیکٹر کے مطابق بین ڈوارشیئس ایک مؤثر متبادل ہیں جو بائیں ہاتھ کی تیز گیند بازی، شاندار فیلڈنگ اور آخری اوورز میں بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین ڈوارشیئس کی سوئنگ اور رفتار ایشیائی کنڈیشنز میں ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
میتھیو رینشا کے بارے میں سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں تمام فارمیٹس میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے۔















