مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت

0
11

مصنوعی ذہانت کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت،سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت کر لیا۔
ماہرین نے اے آئی کی مدد سے ایسا نیا وائرس تیار کیا ہے، جو اس سے پہلے کبھی موجود نہیں تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت لیبارٹری میں زندگی کی تخلیق کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس وائرس کوایوو پائی 2147 کا نام دیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر نئے سرے سے تخلیق کیا گیا ہے۔ صرف 11 جینز پر مشتمل یہ وائرس زندگی کی انتہائی سادہ شکلوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ انسانی جینوم میں تقریباً 200,000 جینز پائے جاتے ہیں۔
یہ وائرس خاص طور پر ای کولی (E. Coli) بیکٹیریا کو ختم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ تحقیق کے دوران اے آئی ٹول ایوو ٹو( Evo2 )کی مدد سے 285 نئے وائرس بنائے گئے، جن میں سے 16 وائرس مؤثر ثابت ہوئے، جبکہ سب سے کامیاب وائرس قدرتی اقسام کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تیز تھے،تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے ایسے وائرس مستقبل میں ممکنہ خطرات بھی پیدا کر سکتے ہیں۔
یہ تحقیق برطانوی سائنسدان ڈاکٹر ایڈریان وولفسن کی قیادت میں سٹارٹ اپ جینیرو نے کی ہے۔ ڈاکٹر وولفسن کے مطابق اب قدرتی ارتقا کے ساتھ اے آئی پر مبنی جینوم ڈیزائن بھی زندگی کے ارتقائی عمل کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

Leave a reply