ماشاءاللہ کہو:صارفین کی تنقیدپرلائبہ خان نےشوہرکاچہرہ دکھادیا

0
8

ماشاءاللہ کہو،پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ لائبہ خان نےصارفین کی تنقید کے بعد شوہر کا چہرہ دکھادیا۔
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان کےنکاح کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائر ل ہوئیں، اداکارہ نےنکاح مدینہ منورہ میں کیاتھا، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کی تصویر اپ لوڈ کرنے سے گریز کیا۔
نکاح کےدوران دوپٹےپرلکھےنام سےمعلوم ہواکےلائبہ خان جواد کی دلہن بن گئی ہیں۔اس کے بعد اداکارہ نے اپنے نکاح کا فوٹو شوٹ کروایا لیکن شوہر کا چہرہ نہیں دکھایا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
اب اداکارہ نے اپنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پر مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے بغیر کسی کا نام مینشن کیے لکھا کہ اب خوش، ماشاءاللہ کہو۔
سوشل میڈیاپرپوسٹ شیئرکرنےپرپرستاروں کی جانب سے لائبہ خان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply